انقرہ،28؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق حکومت نے خواتین پولیس اہل کاروں کو اسکارف پہننے کی اجازت دے دی ہے۔ اسکارف کا بہرحال پولیس یونیفارم سے میل کھانا لازمی ہے۔ ناقدین کی رائے میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے دورحکومت میں مذہبی علامتوں کا سرکاری سطح پر استعمال بڑھ گیا ہے۔ سابقہ سیکولر حکومتوں نے سرکاری سطح پر اسکارف پہننے پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔ حال ہی میں کینیڈا کی حکومت نے بھی پولیس میں شامل مسلمان خواتین کو اسکارف پہننے کی اجازت دے دی تھی۔